دوسرے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ہیرو عمرگل’’ سلطان ‘‘بننے کو بے تاب

دوسرے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ہیرو عمرگل’’ سلطان ‘‘بننے کو بے تاب


ملتان(24نیوز)پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطان دھماکے دار انٹری کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں،تجربہ کارفاسٹ باؤلر عمرگل بھی مدمقابل ٹیموں پر جھپٹنے کے لئے بے تاب ہیں،سپلیمنٹری کھلاڑی کے طور پر منتخب عمر گل 2009 میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فتح کے ہیروتھے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز مدمقابل ٹیموں کی نیندیں اُڑانے کو تیار ہیں،سپلمیمنٹری کھلاڑی طور پرمنتخب ویٹرن فاسٹ باؤلر عمر گل بھی ملتان سلطانز کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

14 اپریل 1984کو پشاور میں پیدا ہونے والے عمر گل کو ٹی ٹوئنٹی کر کٹ کے بہترین باؤلرز میں شمار کیا جاتا ہے،عمر گل 47 ٹیسٹ،130ون ڈے اور 60ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

انگلینڈ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 میں پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی میں عمر گل پاکستان کے فاسٹ باؤلنگ ہیرو تھے،اننگ کی کے اختتامی اوورز میں عمر گل کے یارکرز بلے بازوں کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہو ں گے۔

پی ایس ایل کے پہلے دوایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے عمر گل ملتان سلطانز کو فتح یاب کروانے کے لئے پرعزم ہیں۔