ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ



لاہور (24 نیوز) ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ کیا، طویل القامت فاسٹ باؤلر نے ملتان سلطانز اور سٹی نیوز نیٹ ورک کے اشتراک کو شاندار قدم قرار دیا۔

ملتان سلطانز کے چرچے ہر طرف ہیں، ملتان کے طویل القامت سلطان محمد عرفان نے سٹی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ محمد عرفان سٹی 42، 24 نیوز، روہی ٹی وی سمیت سٹی نیوز نیٹ ورک کے نیوز رومز میں گئے۔

اس موقع پر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ سٹی نیوز نیٹ ورک اور ملتان سلطانز کے اشتراک پر بے حد خوشی ہے اور امید ہے کہ ملتان سلطانز ہی پی ایس ایل تھری میں کامیابی سمیٹے گی۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

محمد عرفان نے 24 نیوز کے ڈی این میاں طاہر اور سٹی 42 کے ڈی این خرم کلیم سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی۔ محمد عرفان سٹی نیوز نیٹ ورک کے ملازمین میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سلیفیاں بھی بنوائیں۔