اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی (24 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس تین سو سے زائد پوائنٹ کے اضافے سے 41 ہزار کی سطح سے اوپر بند ہوا، تاہم شئیرز کی خرید و فروخت میں کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو پوائنٹ کی تیزی پر ہوا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں چار سو سے زائد پواینٹ کا اضافہ بھی دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس تین سو تیرہ پوائنٹ کے اضافے سے اکتالیس ہزار ایک سو بارہ پر بند ہوا۔

تین سو تریپن کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، دو سو بائیس کی قیمت میں اضافہ جبکہ ایک سو بارہ کی قیمت کم ہوئی، کاروباری حجم میں چار فیصد کمی دیکھی گئی، مجموعی طور پر بائیس کروڑ نواسی لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا، شئیرزکی مجموعی مالیت چھیالیس ارب روپے کے اضافے سے اکاسی کھرب ستر ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔