پاکستانی استاد نے ملک کا نام روشن کردیا

پاکستانی استاد نے ملک کا نام روشن کردیا


کراچی(24 نیوز) پاکستانی استاد احمد سایا نے بہترین استاد کا ایوارڈ اپنے نام کر کے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

 کراچی کے احمد سایا نے بہترین استاد کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا، ایوارڈ کیمبرج یونیورسٹی پریس ایجوکیشن کی جانب سے دیا گیا، دنیا بھر سے 6معتبر اساتذہ کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا، احمد سایا کراچی کے کورڈوبا اسکول میں پڑھاتے ہیں۔ احمد سایا کے علاوہ بھارت کے ابھے نندن بھٹیاچاریا، سری لنکا کے اینتھونی چیلیاہ، آسٹریلیا کے کینڈس گرین، فلپائن کے جمری ڈیپن اور ملائیشیا کے شارون کونگ فونگ شامل تھے۔