کے پی کے پولیس تبدیل نہ ہوسکی، کھلم کھلا رشوت لینا معمول

کے پی کے پولیس تبدیل نہ ہوسکی، کھلم کھلا رشوت لینا معمول


پشاور (24نیوز) خیبرپختونخوا پولیس میں تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پشاور میں آج بھی پولیس اہلکار کھلم کھلا رشوت لے رہے ہیں۔ رشوت لیتے ہوئے پولیس اہلکار کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے نواحی علاقوں میں پولیس اہلکار کھلم کھلا رشوت لے رہے ہیں۔ پولیس اہلکار کی رشوت لیتے ہوئے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چینل 24 نیوز نے حاصل کر لی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار نے کتنی پھرتی سے پیسے پکڑ کر جیب میں ڈالے، اہلکارنے گاڑی کو روکا بھی نہیں روانگی میں پیسے لے کر جیب میں ڈال لیے۔

ویڈیو میں نواحی علاقہ متنی میں پولیس اہلکارایک ٹرک ڈرایئورسے رشوت لینے ہوئے نظرآ رہا ہے۔ گاڑیوں کے ڈرائیورز خود کو چیکنگ سے بچانےکیلئے رشوت دے رہے ہیں۔