بالی ووڈ کےمعروف اداکار انتقال کرگئے



ممبئی(24نیوز) بالی ووڈ کےمشہور ومعروف اداکارقادر خان 81سال کی عمر میں انتقال کرگئے, کینیڈا کے ہسپتال میں کافی عرصہ سے زیر علاج تھے.

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار قادر خان 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، قادر خان دماغی مرض سپرا نیوکلیئر پالسی (Progressive Supranuclear Palsy) میں مبتلا تھے اور کینیڈا کے ہسپتال میں کافی عرصہ سے زیر علاج تھے، گزشتہ رات طبعیت کافی ناساز ہوگئی جس کے باعث وہ انتقال کر گئے۔

قادر خان 22 اکتوبر 1937ء کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق مشہور پشتون قبیلے کاکڑ سے تھا،اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1973ء میں ریلیز ہونے والی فلم 'داغ' سے کیا اور کامیابی کے جوہر دکھائے، فلم 'باپ 1 نمبری بیٹا دس نمبری' پر انھیں بہترین کامیڈین کے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق قادر خاندماغی مرض سپرا نیوکلیئر پالسی میں مبتلا تھے، گزشتہ چند سال سے اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ  کینیڈا میں رہ رہے تھے،کئی مشہور فلموں میں کام کر کے اپنی صلاحیت کالوہا منوایا، بیوی ہوتو ایسی،بول رھدا بول رھدا، میں کھلاڑی تو اناڑی،حسینہ مان جائے گی، جیسی مشہور فلموں میں کام کیا، آخری بار ان کو فلم" ہوگیا دماغ کادہی" میں دیکھا گیاتھا۔

قادر خان کے بچھڑنے پر مداحوں سمیت بالی ووڈ کی نامورشخصیات کی جانب سےاظہار ملال کیاجا رہا ہے اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔