مقبوضہ کشمیر کیلئے نئے سال کا سورج بھی کوئی خوشی نہ لایا

مقبوضہ کشمیر کیلئے نئے سال کا سورج بھی کوئی خوشی نہ لایا


سری نگر(24 نیوز)لاک ڈائون جاری،مشکلات برقرار، مقبوضہ کشمیر کیلئے نئے سال کا سورج بھی کوئی خوشی نہ لایا۔

نئے سال میں بھی مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی مشکلات برقرار ہیں،مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 150دن ہو گئے ، کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں 210کشمیری شہید ،2417کو زخمی اور 12ہزار 892کو گرفتار کیا گیا ،بھارتی شیلنگ سے 162کشمیری بینائی سے محروم ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال شہید ہونے والوں میں 3 خواتین اور 9 لڑکے بھی شامل ہیں۔16کشمیریوں کوجعلی مقابلوں یادوران حراست تشدد میں شہید کیا گیا، زخمیوں میں سے827 افراد پیلٹ گن کا نشانہ بنے  اور بھارتی فورسزکے ہاتھوں چھروں کا نشانہ بننے والے162 کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 662 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer