امریکا کی ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی

امریکا کی ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی


واشنگٹن (24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دے دی۔

عراق میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی پشت پناہی کا الزام ایران پر عائد کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اس اقدام کے ردعمل میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

سال نو کے آغاز پر صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو اس حملے میں ہونے والے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی ’بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ تنبیہ نہیں بلکہ دھمکی ہے۔ ساتھ ہی امریکی صدر نے نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

منگل کے روز عراق کے شہر بغداد میں ہزاروں مظاہرین اور ملیشیا کے جنگجوؤں نے امریکی سفارتخانے کے باہر جمع ہو کر پرتشدد احتجاج کیا تھا اور مظاہرین سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer