موٹورولا کا نیا موبائل مارکیٹ میں آنے سے قبل مشکلات کا شکار

 موٹورولا کا نیا موبائل مارکیٹ میں آنے سے قبل مشکلات کا شکار


واشگٹن( 24نیوز )موبائل فون بنانے والی کمپنی موٹورولا نے اپنے نئے ’ریزر‘ موبائل فون کے اجرا میں تاخیر کا اعلان کیا ہے۔

ابتدائی پلان کے تحت یہ فولڈنگ فون امریکہ میں 26 دسمبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہونا تھا اور اس کی قیمت 1500 امریکی ڈالرز کے لگ بھگ تھی،ریزر سنہ 2005 میں متعارف کروائے جانے والے فلپ فون کا جدید ورژن ہے جس کی سکرین فولڈ ہو سکتی ہے، مگر اب یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔

موٹورولا کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے موبائل کی لانچ میں تاخیر 'بہت زیادہ' نہیں ہو گی تاہم کمپنی نے نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاخیر کی بڑی وجہ ریزر کی مقبولیت ہے اور مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی نئے موبائل کی طلب اس کی رسد سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹورولا کمپنی کا نیا فولڈنگ فون کے مارکیٹ میں دستیاب ہونے کے ابتدائی مراحل میں ہی درپیش مشکلات کی ایک واضح مثال ہے۔