مریم نواز آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی


لاہور (24نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی ن لیگ کی رہنما مریم نواز آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی ۔  الیکشن کمیشن نے ’پینسل‘ کا انتخابی نشان بھی جاری کر دیا۔

مریم نواز نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے-125 اور این اے – 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، پارلیمانی بورڈ نے انہیں این اے 127 سے ٹکٹ جاری کیا۔ دونوں فہرستوں میں نام ہونے پر الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو این اے 127 سے شیر جبکہ این اے 125 سے پینسل کا نشان الاٹ کر دیا۔ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہاں کچھ غلط فہمی ہوئی، میرے خیال میں میرے کاغذات نامزدگی وقت پر واپس نہیں لیے جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں حلقہ این اے 125 سے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔