فنکشنل لیگ ضلع سکھر میں اختلافات کا شکار ہوگئی


سکھر (24 نیوز) فنکشنل لیگ کو ضلع سکھر میں اختلافات کا سامنا، سابقہ ایم این اے خورشید افغان کا ٹکٹ نہ ملنے کے خلاف احتجاج، خورشید افغان نے خود کو زنجیروں میں جکڑ کراحتجاج کیا۔  

 24 نیوز کے مطابق فنکشنل لیگ ضلع سکھرمیں اختلافات کا شکارہوگئی۔ فنکشنل مسلم لیگ کے سابقہ ایم این اے خورشید افغان نے این اے 207 پر پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔ خورشید افغان نے کارکنوں سمیت خود کو زنجیروں میں باندھ کر پریس کلب کے سامنےاحتجاج کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےجہانگیرترین کو منالیا

خورشید افغان کہنا ہے کہ پیر پاگارہ صاحب پارٹی ٹکٹ دیں، الیکشن جیت کر شادی کروں گی۔ 65 سال کی عمر ہوچکی ہے، الیکشن میں کامیاب ہوئی تو شادی کروں گی۔