رانا ثناء اللہ گرفتار

 رانا ثناء اللہ گرفتار


فیصل آباد(24 نیوز) ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس اے این ایف نے صدر مسلم لیگ ن پنجاب اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرلیا۔ صدر مسلم لیگ ن پنجاب فیصل آباد سے لاہور جا رہے تھے کہ اے این ایف نے سکھیکی کے قریب سے انہیں حراست میں لیا،اے این ایف حکام نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا رانا ثنااللہ کو ریجنل ڈائریکٹوریٹ پنجاب نے کارروائی کے دوران گرفتار کیا، ان سے کمانڈر اے این ایف خالد محمود انویسٹی گیشن کررہے ہیں جب کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ پر منشیات فروشوں سےتعلق کاالزام لگا دیا گیا۔یہ بھی کہا گیا ہے راناثناءاللہ کے منشیات فروشوں اوران کےکالعدم تنظیموں سےرابطےہیں،ترجمان اےاین یف کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات بھی برآمد کرالی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer