عمران خان آج تخت لاہور میں نقب لگانے آئینگے

عمران خان آج تخت لاہور میں نقب لگانے آئینگے


لاہور( 24نیوز ) مسلم لیگ ن کی آئینی مدت پوری ہوتے ہی جہاں عام انتخابات کی تیاریوں میں مزید تیزی آگئی ہے وہیں سیاسی پرندوں نے محفوظ پناگاہیں ڈھونڈنا شروع کردیں، تحریک انصاف کی جانب سے (ن) لیگ کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے، آج عمران خان مزید دو وکٹیں گرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی مدت کا اختتام ہوتے ہی تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں نے سپیڈ پکڑ لی۔ آج (ن) لیگ کے دو سابق اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہونگے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:  سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی ختم کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما ذوالفقار علی کھوسہ جلد پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے،ذوالفقار کھوسہ نے جہانگیر ترین سے فون پر رابطہ کیا ہے،دونوں رہنما باقاعدہ اعلان سے پہلے ملاقات بھی کرینگے۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق قصور سے سابق رکن اسمبلی حاجی غلام صابر انصاری اور شیخوپورہ سے علی اصغر منڈا تحریک انصاف میں شامل ہونگے۔ دونوں رہنما آج عمران خان سے ملاقات اور پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کے رہنما بھی آج پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔