جو بولوگے وہ ٹیکسٹ میں تبدیل ہوجائے گا، نویں جماعت کے طالبعلم کا منفرد کارنامہ


صوابی (24نیوز)  نویں کلاس کے طالب علم نے وایس ٹو ٹیکسٹ موبائل اپلیکیشن بناکر کارنامہ سرانجام دیا۔ بس جو چاہو بولو وہ ٹیکسٹ میں تبدیل ہوجائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت اور آئی ٹی بورڈ کی جانب سے صوبے کے سرکاری سکولوں میں ارلی ایج کمپوٹر پروگرام شروع کیا گیا تو چھوٹے طالب علموں میں نے بھی کمال دکھانا شروع کردیا ۔صوابی کے علاقہ ڈاگے کے سرکاری سکول میں پڑھنے والے نویں کلاس کے طالب علم نے وائس ٹو ٹیکسٹ اپلیکیشن بناکر سب کو حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ گروپ چیٹ کیلئےنئے فیچرز متعارف 
طالب علم عباداللہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اگے بڑھ کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہے، وایس ٹو ٹیکسٹ موبائل اپلیکیشن نے ان لوگوں کی مشکل اسان کردی جو ٹائپنگ نہیں کرسکتے۔
خیبرپختونخوا حکومت اور آئی ٹی بورڈ نے 2017 میں 300 سرکاری سکولوں میں ارلی ایج پروگرام کا آغاز کیا تھاجس میں ابتدائی طور پر طلبا کو آئی ٹی کا کورس سکھایا جاتا ہے طلبہ نے اس کے علاوہ کئی ویڈیو گیمز اور دیگر اپلیکیشن بھی تیار کیے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔