شمالی کوریا کے وائس چیئرمین اہم پیغام لے کر امریکا پہنچیں گے

شمالی کوریا کے وائس چیئرمین اہم پیغام لے کر امریکا پہنچیں گے


  24نیوز : شمالی کوریا کے وائس چیئرمین امریکا پہنچیں گے، جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کم جونگ کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے وائس چیئرمین آج امریکا پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کم جونگ کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔ دوسری طرف امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سےمذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔تاہم وہ نہیں جانتے کہ 12 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کے کروڑ پتی مسلمان نے  ساری دولت انسانیت کی خدمت کیلئےدے دی

 روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح صرف جزیرہ نما کوریا میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن قائم کرنا ہے، یہ بات انہوں نے شمالی کوریا کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔معروف فیشن میگزین ووگ نے اپنا سرورق پر سعودی شہزادی کی تصویر چھاپ دی۔ تصویر میں حیفا بنت عبداللہ ال سعود ایک 80 ماڈل کی مرسڈیز میں بیٹھی ہیں، میگزین نے اپنے عربی ایڈیشن کے جون کے شمارے کو حقوق ملنے پر سعودی خواتین کے نام کیا ہے۔ شہزادی حیفا ایک فنکارہ بھی ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:روسی صدر کی شمالی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات

 جرمنی کے علاقے ڈیزل ڈارف سمیت کئی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس سے وہاں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ پٹرول سٹیشن سمیت کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس موقع پر کئی مقامات پر بجلی گرنے کے واقعات بھی ہوئے۔

اٹلی کے پہاڑی علاقے میں اچانک مٹی اور پتھروں کا ایک بڑا تودہ گر پڑا جس سے دھول مٹی کا طوفان آگیا، خوش قسمتی سے واقعہ میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

یہ خبر  ضرور پڑھیں:شکیرا کا اسرائیلی دارالحکومت میں پرفارم کرنے سے انکار
 
واقعہ کے بعد متاثرہ علاقے کو سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا۔برطانیہ کے علاقے ڈوڈنگٹن میں آسمانی بجلی گرنے سے وِنڈ ٹربائن میں آگ لگ گئی۔ 290 فٹ اونچائی پر لگی آگ اور سیاہ دھواں دور دور تک دیکھا گیا۔ آگ سے ونڈ ٹربائن کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔