پاک بحریہ کو چین دو جدید بحری جنگی جہاز فراہم کرے گا


کراچی (24 نیوز) پاک بحریہ کو چین دو جدید بحری جنگی جہاز فراہم کرے گا۔ جہازوں کے حصول کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے لیے چین سے دو جدید بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جہاز دور تک مار کرنے والے میزائلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل سینسرز اور ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی قوتوں میں اضافے کا سلسلہ تیزی سے جاری 

 معاہدہ پر دستخط کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) تقریب میں موجود تھے۔ جہاں ان کی صلاحیتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جنگی جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ جہازوں کے حصول سے میری ٹائم سکیورٹی کے نفاذ میں مزید مدد ملے گی.

پڑھنا نہ بھولیں: دہشت کے ماحول میں پاک فوج نے علم کا پرچم لہرا دیا 

ان کی صلاحیتوں کے حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ یہ جہاز ہر قسم کی بحری جنگ میں دفاع اور حملہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔