لاہور ہائیکورٹ:انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی غیر قانونی قرار


لاہور ( 24 نیوز ) انتخابات سے قبل بڑا فیصلہ آ گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ارکان اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی کا موجودہ فارم غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نےحکم دیا کہ 2013 والا فارم بحال کیا جائے۔

24 نیوز کے مطابق امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات، قرضوں، دوہری شہریت، مقدمات کی تفصیل اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے خواتین، اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کر دیں 

امیدواروں کے لیے بیوی بچوں سمیت فیملی کے دیگر ممبران اور زیر کفالت افراد کی مکمل معلومات فراہم کرنا بھی لازمی ہو گا۔ عدالتی فیصلہ میں آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے حوالے سے مکمل کوائف ظاہر کرنا امیدوار کے لیے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلہ کے بعد الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کی روشنی میں نیا فارم تیار ہو گا۔ذرائع کے مطابق نیا فارم بننے سے نامزدگی فارم وصولی کی تاریخوں میں ردو بدل پر بھی غور ہو گا۔

مزید اس ویڈیو میں: