کمرۂ عدالت میدان جنگ بن گیا، جج کی موجودگی میں وکیل گتھم گتھا، گالیاں دیتے رہے

کمرۂ عدالت میدان جنگ بن گیا، جج کی موجودگی میں وکیل گتھم گتھا، گالیاں دیتے رہے


سرگودھا ( 24 نیوز ) شاہینوں کے شہر میں عدالتوں کا تقدس پامال کرنے کی مثال قائم کر دی گئی۔ مقامی عدالت میں دو وکیل دوران سماعت گتھم گتھا ہو گئے۔

24 نیوز کے مطابق سرگودھا کی مقامی عدالت میں 2وکیل دوران سماعت گتھم گتھا ہو گئے۔ جج کی موجودگی میں ایک دوسرے کو گالیاں دیتے رہے۔

ذرائع کے مطابق کمرہ عدالت میدان جنگ بنا رہا۔ لڑائی تقریباً بارہ منٹ تک جاری رہی۔ بعد میں وکیلوں کے ساتھی بھی آ گئے۔ عدالت کے تقدس کو بھی پامال کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کو شادیاں کرنے کا مرض لاحق،بیماری دور کرنے کیلئے بیویاں عدالت پہنچ گیئں 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وکیل عدالت میں مکوں کی بارش اور ہاتھا پائی کرتے رہے۔ جبکہ جج صاحب بھی موجود تھے۔ ایک طرف عدالت کا تقدس پامال کیا گیا تو دوسری جانب جج کی موجودگی کو بھی خاطر میں نہ لایا گیا۔