ایل او سی: بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، 2فوجی جوان شہید


24 نیوز: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر میں بلا استعال فائرنگ، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں کی جانب سے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھئے: دہشت گردی کے خاتمہ کا دعویٰ مٹی کا ڈھیر ثابت، کوئٹہ میں ایک اور دھماکہ  

شہید ہونے والوں میں سپاہی منیرچوہان اور سپاہی عامر حسین شامل ہیں۔ سپاہی منیرحسین کہوٹہ اورعامر حسین ضلع بھمبر کے رہائشی تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔