سپر لیگ کا پاکستان، کرکٹ کا طوفان، چوکوں ، چھکوں اور وکٹوں کا سونامی


دبئی(24نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیون پیٹریسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک درجہ ترقی کے بعد پوئنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے  پی ایس ایل کے نوویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونچی کے علاوہ ٹاپ اردربلے باز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار بولنگ سے سخت پریشان نظر آئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ لیوک رونچی کے 43 رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 135 رنز کا ہدف دیا۔ گلیڈی ایٹرز کے راحت علی چار اوررز میں 18 رنز دے کر 1وکٹ حاصل کر کے نمایا رہے۔

جواب میں کوئٹہ کا آغاز کچھ اچھا نا ہوا اور 48 رنز کے مجموعی سکور پر اسلام آباد کی 3 وکٹیں گر گئی جس کے بعد کیون پیٹرسن نے اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 18 ویں اوور میں با آسانی 6 وکٹوں سے جیتواں دیا۔

اسلام آباد کے خلاف جیت کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوئنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہے۔