بچے سےزیادتی کاالزام بےبنیاد ہے: خطیب الفیصل اسلامک سنٹر


لاہور(24نیوز) الفیصل اسلامک سنٹر کے خطیب حافظ نعمان لکھوی نے کہا ہے  کہ ان کے مخالفین مسجد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لئے ان کی کردار کشی کی گئی ہے۔ بچے سےزیادتی کاالزام بےبنیاد ہے۔

الفیصل اسلامک سینٹر جوہر ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعمان لکھوی کاکہنا تھا کہ شرپسند عناصر کچھ سالوں سے مسجد پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے ان پر بچے سے زیادتی کا الزام لگایا حالانکہ بچے کے والد نے الزم کی تردید کر دی ہے جبکہ بچہ ابھی بھی مخالفین کی تحویل میں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ متعدد مرتبہ مناظرہ کا چیلنج کیا مگر وہ ایک بار بھی نہیں آئے۔ معاملہ علما کمیٹی میں گیا تو انہوں نے بھی الزمات مسترد کردیے۔