عوام کی2تہائی سے زائد اکثریت نے حکومتی پٹرولیم پالیسی مستردکردی

عوام کی2تہائی سے زائد اکثریت نے حکومتی پٹرولیم پالیسی مستردکردی


 لاہور(24نیوز) پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ بلاجوازہے۔ 90فیصدکی فیس بک پررائے عوام کی دوتہائی سےزائد اکثریت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بلاجوازقراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوینٹی فورنیوزایچ ڈی کے ٹویٹراکاؤنٹ پر88 فیصدعوام نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کرقیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

جبکہ 12 فیصد نے نفی میں جواب دیا۔ دوسری طرف فیس بک پراسی سوال کے جواب میں90 فیصد عوام نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر پٹرول کی قیمت بڑھائی ہے اور 10 فیصدعوام نے نفی میں جواب دیا ہے۔