بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا



لاہور(24نیوز)  پاکستان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ  ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی ہائی کمیشن حکام کے حوالے کردیا گیا۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ویڈیو بیان

 آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی پائلٹ کا وڈیو بیان جاری کردیا گیا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ میں بھارتی فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں۔ بھارتی پائلٹ نے کہا کہ میں ٹارگٹ تلاش کررہا تھا کہ پاکستان ایئر فورس نے میرا طیارہ گرایا۔ مجھے اپنا طیارہ چھوڑنا پڑا جو ٹوٹ گیا تھا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

ابھی نند نے کہا کہ جب طیارہ ہٹ ہوا تو میں ایجکٹ کرگیا تھا۔ جب میرا پیرا شوٹ کھلا تو نیچے گرا، اس وقت میرے پاس پستول بھی تھی۔ میں نے اپنی پستول گرائی اور بھاگنا شروع کردیا۔ میرے پیچھے لوگ آگئے تھے جن کا جوش بہت بلند تھا۔

واضح رہے  پاکستان کی امن پسندی کی اعلیٰ مثال، گرفتار بھارتی   پائلٹ  ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچا دیاگیا تھا، واہگہ بارڈرکی دوسری جانب اٹاری پرونگ کمانڈرابھی نندن کولینے کے لئےبھارتی حکام موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھارتی   پائلٹ  کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور آج گرفتار بھارتی   پائلٹ  ابھی نندن کو آج رہا کیا جائے گا، پائلٹ  کو واہگہ بارڈر پر بھارتی ہائی کمیشن حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER