آسٹریلیا کے 104 سالہ سائنس ڈیوڈ گوڈیل رواں ماہ خود کشی کرنے سوئٹزر لینڈ جائیں گے

آسٹریلیا کے 104 سالہ سائنس ڈیوڈ گوڈیل رواں ماہ خود کشی کرنے سوئٹزر لینڈ جائیں گے


(24نیوز) آسٹریلیا کے 104 سالہ سائنس دان ڈیوڈ گوڈیل زندگی سے بیزار ہو گئے، جس کے بعد وہ رواں ماہ خودکشی کرنے سوئٹزرلینڈ جائیں گے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ کو کسی قسم کی کوئی بیماری لاحق نہیں تاہم ان کی زندگی کی نوعیت بگڑ چکی ہے،  اپنی سالگرہ پر ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی سے خوش نہیں اور موت کو گلے لگانا چاہتے ہیں.اس مقصد کے لیے وہ سوئٹزرلینڈ خود کشی کرنے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 19 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا نے گزشتہ برس موت میں مدد یا معاونت کو قانونی حیثیت دے دی۔ تاہم اس قانون پر عمل درآمد کا آغاز جون 2019ء سے ہو گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔