کرپشن ثابت ہوئی تو میری قبر سے لاش نکال کر لٹکادینا: شہباز شریف


لاہور(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ دس سالہ حکومت میں ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوئی تو آپ کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا۔اگر کرپشن ہو تو میری قبر سے لاش کو نکال کرلٹکا دینا۔

ایوان اقبال میں یوم مزدور کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا سورج پنجاب کی دھرتی میں پورے آب وتاب سے چمک رہا ہے، لگژری گاڑیاں اور محلات رکھنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، ماضی میں اشرافیہ نے بھاری قرضے معاف کرائے۔ انھوں نے کہا کہ شیروانیاں، واسکٹ پہن کرنصیحت کرنے والے اربوں روپے کھا گئے۔

  شہباز شریف کا  کہنا تھا کہ یہ قائد کا اور اقبال کا پاکستان نہیں جس میں ایسے قرضے معاف کروائے گئے۔ چوری، سفارش ، دھونس اور دھاندلی عروج پہ ہے۔ اس بوسیدہ نظام کو بدلنے کے لئے آپ کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔  جہاں تک میری سیاسی زندگی ہے۔ جب بھی اللہ نے قوم کے ووٹوں سے خدمت کا موقع دیا تو پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: لیبر ڈے کا آغاز کیسے اور کہاں سے ہوا؟

  کرپشن یہاں ہے۔ڈینمارک میں بھی ہے۔ لیکن قانون کی حکمرانی زبردست ہے۔  دنیا جانتی ہے کہ اپنے اپنے دور میں قرضے معاف کروائے۔ نیب اگر کھوج لگانے کے لئے متحرک ہے تو ویلکم لیکن دوہرا معیار نہیں چل سکتا۔ ایک طرف پوچھیں،دوسری طرف عقابی نظریں۔ آگ اور پانی نہیں مل سکتے۔  اگر کرپشن کا ٹھیکا اٹھایا ہے تو غیر امتیازی انداز سے کیا جائے۔ اگر میری ذات کے خلاف ایک روپے کی کرپشن بھی نکل آئی تو مجھے قبر سے نکال کر لٹکا دینا۔

ایک طرف نیلم جہلم کو 20 سال لگ گئے۔ اب آکر اس حکومت نے مکمل کروایا۔  میں کہتا ہوں کہ محنت محنت محنت، اللہ مدد کرتا ہے۔  زرداری حکومت میں گدو پاور پلانٹ لگا مگر یہ منصوبے جو ہم نے بنائے آ8 سال بعد بھی اس سے کم قیمت میں لگائے۔ اگلے الیکشن میں قوم نے موقع دیا تو اگلے 5 سالوں میں اقبال اور قائد کا پاکستان بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں غلاظت،ہم کہاں جارہے ہیں؟

 شہبازشریف نے مخالفین پر تنقیدی نشتر برسا دیئے ، انھوں نے کہا سیاسی مخالفین بتائیں کہ اپنے صوبوں میں کیا کارنامہ کیا ہے؟ شہباز شریف نے عمران خان کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  نیازی صاحب کا مشن دھرنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان کے صوبے میں نہ کوئیہسپتال بنا نہ کوئی یونیورسٹی۔ شہباز شریف نے آصف زرداری کے بارے میں کہا کہ سندھ میں زرداری کا ایک ہی کام ہے مرسوں مرسوں کام نہ کرسوں۔

 انھوں نے مزید کہا کہعمران خان کے جلسے میں شرکت نہ کرنے پر لاہور والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔