بجلی کابریک ڈاؤن، 5ہزار میگاواٹ بجلی غائب

بجلی کابریک ڈاؤن، 5ہزار میگاواٹ بجلی غائب


اسلام آباد(24نیوز) بجلی کے بریک ڈاون کے باعث 5ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، این ٹی ڈی سی کی ٹرپ کرجانےوالے ہائی ٹرانمیشن لائنز بحال کردی گئی۔1200میگاواٹ کے چاروں چشمہ پاور پلانٹس آج رات تک بحال کیے جانے کاامکان ہے۔

ضرور پڑھیں:جگن@9، 20نومبر2019

ملک میں بجلی کابریک ڈاون کے باعث 5ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، بجلی کی قلت کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں عارضی طور پر لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں غلاظت،ہم کہاں جارہے ہیں؟ 

ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 19 ہزار 500 میگاواٹ جبکہ پیداوار 14ہزار میگاواٹ ہے۔ این ٹی ڈی سی کی ٹرپ کرجانےوالے ہائی ٹرانمیشن لائنز بحال کردی گئی تاہم چاروں چشمہ پاور پلانٹس آج رات تک بحال کیے جانے کاامکان ہے۔

ادھر 3600 میگاواٹ کے تین آر ایل این جی پلانٹس اور نئے نیلم جہلم پلانٹس بھی ٹیسٹنگ کے باعث بند ہیں۔ سٹم کی حفاظت کیلئے بجلی کی تمام تقسم کارکمپنیوں میں عارضی طور پرلوڈمینجمنٹ شروع کی گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔