کراچی والوں کیلئےخوشخبری، سفر کرنا آسان ہو گیا

کراچی والوں کیلئےخوشخبری، سفر کرنا آسان ہو گیا


کراچی(24نیوز) کراچی میں لوکل ٹرین چل پڑی، سات بوگیوں پر مشتمل دھابیجی ایکسپریس سے مزدور اور دفاتر آنے جانے والے افراد مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی  نے کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وزیرریلوےاور دیگر اہم شخصیات مو جو دتھیں،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے گنجان علاقہ میں ٹریفک کا بہت مسئلہ ہے  ریلوے کا نظام فعال ہونا بہت ضروری ہے، پاکستان کے علاوہ دنیا میں ہر جگہ ترقی ہوئی،  ریلوے میں بہت کر پشن ہوئی ، ٹرینیں وقت کی پابندی کے بغیر نہیں چل سکتی اور ریلوے ٹرانسپوریشن کا بہترین ذریعہ ہے، صدرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ میں دھا بیجی ایکسپریس کے افتتاح پر وزیر ریلوے کو مبادکباد پیش کر تا ہوں۔

دھا بیجی ایکسپریس کے افتتاح  کے موقع پروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان  نے انھیں مزدوروں کے لیے ٹرین چلانے کی ہدایت کی تھی، لوکل ٹرین سٹی اسٹیشن سے صبح7بجے اور شام 6بجے راونہ ہو گی ، اور آج شہری مفت سفر کر یں گے، میں پاکستانی قوم سے وعدہ کر تا ہوں کہ ریلوے کو ایک سال میں خسارے سے نکالیں گے۔

شیخ رشید احمد  کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کوترقی دے کر نہ صرف بھارت سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے بلکہ پاکستان کی معیشت کا انجن بھی چل سکتاہے۔