وسط مدتی صدارتی انتخابات :امریکہ نے گڑ بڑ روکنے کیلئے منصوبہ بنالیا

وسط مدتی صدارتی انتخابات :امریکہ نے گڑ بڑ روکنے کیلئے منصوبہ بنالیا


واشنگٹن( 24نیوز ) امریکا میں وسط مدتی انتخابات کیلئے 6نومبر2018ءبروز منگل کو ووٹ ڈالے جائیں گے، امریکی حکومت الیکشن میں ممکنہ غیر ملکی مداخلت روکنے کے لیے کڑی نگرانی کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کے ایک سینئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن میں روس ، چین اور ایران کی طرف سے مداخلت کے خدشات ہیں جو بھی کمپنی یا فرد ایسی کسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس پر پابندی لگائی جائے گی۔
امریکی عہدے دار نے کہا کہ انٹیلی جنس ادارے ووٹنگ کے عمل میں ممکنہ گڑ بڑ کرنے والے افراد کی نشاندہی کے لیے تیار ہیں ، تاہم انہوں نے الیکشن میں غیرملکی مداخلت کے مخصوص خطرات کی تفصیل نہیں بتائی۔
یادرہے ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر ہیں، انہوں نے 20جنوری 2017ءکو امریکہ 45ویں صدر کا حلف اٹھایا تھا،انہوں نے سابق صدر بل کلنٹن کی اہلیہ اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی،موجودہ امریکی صدر کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔