وزیر اعظم کا دورہ چین مصروفیت کی تفصیلات سامنے آگئیں


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے ،چینی صدر،وزیر اعظم اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوں گی ،وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کا مکمل شیڈول 24 نیوز نے حاصل کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خاندورہ چین پر آج روانہ ہوں گے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان سرکاری دورہ چین کے دوران 2 دن بیجنگ، 2 دن شنگھائی میں گزاریں گے،چینی حکام کا اعلیٰ وفد وزیر اعظم عمران خا ن کا بیچنگ ائرپورٹ پر استقبال کرے گا،وزیر اعظم عمران خان بیجنگ میں ڈیاویوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں قیام کریں گے ،2 نومبر کو گریٹ پیپلز حال چائینا میں تقریب میں شرکت کریں گے۔ 
وزیر اعظم عمران خان 2 نومبر کو شام چار بجے چینی صدر سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہوزیر اعظم کی شام کا ایک سرمایہ کاری گروپ سے ملاقات ہوگی اور رات  کو اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں قیام ہوگا، تین نومبر کو وہ ٹیانامن اسکوائر پہنچیں گےچینی ہیروز کی یادگار کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کریں گے، صبح 10 بجے چیئرمین این پی سی لی ژان سو سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم عمران خان 11 بجے گریٹ پیپلز حال میں استقبالیہ سے خطاب کریں گے۔ 
وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں چینی وزیر اعظم ظہرانہ دیں گے،تین نومبر کی رات وزیر اعظم چینی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں گے،چار نومبر کو وزیر اعظم سنٹرل ہائی سکول سے خطاب کریں گے، چار نومبر کی دوپہر خصوصی طیارے پر بیجنگ سے شنگھائی روانہ ہوں گے جہاں وہانٹرنشینل کنونشن میں شرکت کریں گے اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی،وزیر اعظم عمران خان پانچ نومبر کو ساڑھے 8 بجے شنگھائی میں ویتنام کےوزیر اعظم سے ملاقات کریں گےاور 9 بجے شنگھائی انٹرنشنل ایمپورٹ ایکسپو ہانگیو، اکنامک ٹریڈ میں شریک ہوں گے ان کا ایکسپو میں اہم خطاب بھی ہوگا۔ 

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان دوپہر کے کھانے کے وقت پاکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گےاور وزیراعظم کی وطن روانگی پانچ نومبر کو شام 6 بجکر دس منٹ پر ہوگی،وزیر اعظم دوپہر تین بجے چینی کارپوریٹ سیکٹر کی بزنس قیادت اور مقامی منتخب نمائندوں سے بھی ملیں گے۔

  پاکستان اور چین کے مابین متعدد معاہدوں پر دستخط  بھی ہو نگے، اس کے علاوہ ان کے ساتھ وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات ، وزیر خزانہ  سمیت اہم وزراء وفد میں شامل ہوں گے، 75 رکنی کاروباری وفد بھی ان کے ساتھ چین جائے گا.

 چین روانہ ہونے سے قبل وزیر اعظم وفاقی کابینہ کا اجلاس  کی صدارت کرینگے ،جس میں سیاسی ،اقتصادی صورتحال اور وزیر اعظم کے دورہ چین پر مشاورت ہو گی، میجر جنرل فیاض حسین شاہ کی بطور آئی جی  ایف سی  بلوچستان کے تقرر کی منطوری دی جائے گی،واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو دو نومبر کو چین جانا تھا، اور اب ان کے ساتھ جانے والے وفد میں اضافہ ہو گیا ہے۔