سپریم کورٹ نےعمران خان کاگھر ریگولرائز کرنےکاحکم دے دیا

سپریم کورٹ نےعمران خان کاگھر ریگولرائز کرنےکاحکم دے دیا


اسلام اباد(24 نیوز) سپریم کورٹ میں بنی گالا تجاوزات کیس کی سماعت  ہوئی ،  سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان سمیت 65 افراد کے گھر ریگولرائز کرنے کا حکم  دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت ہو ئی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےعدالت کو بتا یاکہ زون 4 میں 72 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبہ پر65 ہزار گھر تعمیر ہو گئے ہیں،زلزلہ آنے پر عمارتیں تباہ ہو سکتی ہیں، بنی گالہ میں کچھ قبضہ گروپ ہیں، بوٹینیکل گارڈن کی زمین پر قبضہ ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار  نے ریمارکس دئیے کہ یہ کوئی منشا بم تو نہیں، آپ نام دے دیں ہم دیکھ لیں گے، چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ  جب عمارتیں بن رہی تھیں تو سی ڈی اے کہاں تھا، انصاف کرنا صرف عدالتوں ہی کا کام نہیں سی ڈی اے والے اب ہی کچھ کر لیں،عدالت نے بنی گالہ کیس کی مزیدسماعت 10روز کے لئے ملتوی کر دی۔