آئی جی اسلام آباددوبارہ عہدہ پر بحال

آئی جی اسلام آباددوبارہ عہدہ پر بحال


اسلام آباد(24نیوز) آئی جی اسلام آباد جان محمد غیر ملکی دورے کے بعد دفتر پہنچ گئے، اپنے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جان محمد غیر ملکی دورے کے بعد دفتر پہنچ گئے ہیں اور ا پنے عہد ے کا چارج سنبھال لیا ہے، آئی جی نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا، جان محمد نے اسلام آباد کی موجودہ صورتحال پر پولیس افسروں کو مختلف ہدایات بھی دیں، وہ کورس کے لئے  ملائیشیا کے دارلحکومت کو الالمپورمیں  گئے ہو ئے تھے ۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ان کی وطن واپسی اور طلبی کا لیٹر بھی جاری کیا گیا تھا، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نو ٹیفکیشن کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو کورس چھوڑ کر وطن واپس آنے کی ہدایت کی گئی تھی،ذرائع کا کہنا تھا کہ  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا فون نہ سننے کی بناء پر ان کوعہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

جبکہ سپریم کورٹ پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے زبانی احکامات پر آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ روکتے ہوئے وفاقی حکومت سے 31 اکتوبر تک جواب طلب کیا تھا۔