ڈالر فوبیا کم ہوا تو پاؤنڈ اور یورو ، روپے کو آنکھیں دکھانے لگے

ڈالر فوبیا کم ہوا تو پاؤنڈ اور یورو ، روپے کو آنکھیں دکھانے لگے


کراچی ( 24 نیوز ) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ رکا تو انٹر بینک میں پاؤنڈ اور یورو مہنگے ہو گئے، تاہم اوپن مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 132 روپے 48 پیسے رہی،  تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر دو روپے 23 پیسے کے اضافے سے 170 روپے 99 پیسے اور یورو کی 48 پیسے کے اضافے سے 150 روپے 81 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 132 روپے برقرار رہی جبکہ یورو بدستور 149 روپے اور برطانوی پاؤنڈ  168 روپے 50 پیسے کا ہی فروخت ہوا۔