واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ


24 نیوز :اب واٹس ایپ پر بھی کاروباری اداروں کو اشتہارات چلانے کی سہولت فراہم کی جائے گی، ان اشتہارات کے عوض فیس بھی لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر کاروباری اداروں کو اشتہارات چلانے کی سہولت جلد فراہم کر دی جائے گی،  اس مقصد کیلئے ایپ کے سٹیٹس سیکشن میں اشتعارات دکھائے جائیں گے۔ اس پلیٹ فارم میں اشتہارات دکھانے کے عوض فیس بھی وصول کی جائے گی، جبکہ یہ  اشتعارات واٹس ایپ میں کمپنیز کے پروفائل سے لنک ہونگے۔

بھارت میں ایک کانفرنس کے دوران واٹس ایپ کے نائب صدر نے یہ انکشاف کیا , تاہم انہوں نے ایپ میں اشتہارات کی آمد کا وقت بتانے سے گریز کیا۔