ہندولڑکی نینا کے اغوا کا ڈراپ سین

ہندولڑکی نینا کے اغوا کا ڈراپ سین


حیدرآباد(24نیوز) ہندولڑکی نینا کے اغوا کا ڈراپ سین، نینا کو اغوا نہیں کیا گیا پسند کی شادی کی، نینا نے قبول اسلام کے بعد روشن سے نکاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ہندو برادری کی لڑکی نینا کے مبینہ طور پر اغوا ہونے کی اصل کہانی سامنے آگئی، نینا اغوا نہیں بلکہ روشن چانگ کے ساتھ اپنی مرضی سے گئی،نینا نے روشن چانگ سے قبول اسلام کے بعد نکاح کیا، علاوہ ازیں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا اور خدیجہ نام رکھ لیا۔