ایک اور طیارہ گر کر تباہ


لورنے( 24نیوز )امریکی ریاست لاس اینجلس کے شہر لورنے میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز کے دوران گر کر تیاہ ہوگیا ہے،اس حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،متاثرہ جہاز صبح ساڑھے پانچ بجے بریکٹ فیلڈ ائیر پورٹ سے اڑا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق زخمی ہونیوالے شخص کی حالت نازک ہے،نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہا ہے۔

یاد رہے چند روز پہلے دنیا کامہنگا ترین امریکی جنگی جہاز ایف 35بھی گر کر تباہ ہوگیا تھا،اس سے پہلے شمالی مغربی جزیرے میں مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا جس میں سوار 47 مسافر اور عملے کے 11 ارکان محفوظ رہے تھے،یہ حادثہ پاپو اگنی میں کے سمندر میں گر گیا تھا۔