کراچی، چندریگرروڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی، چندریگرروڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی


کراچی (24نیوز) کراچی میں چندریگرروڈپرعمارت میں آگ لگنے سے پانچ گاڑیاں جل گئیں، اسنارکلز کی مدد سے فائربریگیڈنے 8گھنٹے بعدآگ پرقابو پایا، عمارت سے تمام افرادکوبحفاظت نکال لیا گیا تھا.

شہر قائد میں آگ لگنے کا ایک اور بڑا واقعا رونما ہوگیا، صبح پانچ بجے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹیکنوسٹی کی کثیرالمنزلہ عمارت کی بیسمنٹ آگ لگ گئی.آگ لگنے کے بعد دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا ، جس کے باعث مختلف فلورز پر موجود لوگ پھنس کر رہ گئے.آگ کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری موقع پر پہنچی تاہم آگ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے نیوی سے بھی مدد طلب کی گئی ۔ آگ کے باعث بلڈنگ کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے افراد کو اسنارکلز کی مدد سے باحفاظت نکالا گیا ۔

چیف فائر آفیسر تحسین احمد کا کہنا کے 9 فائرٹینڈر، اسنارکل اورریسکیو کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا، آتشزدگی کے باعث عمارت کی تیسری منزل پرکھڑی 5 گاڑیاں جل گئیں۔تحسین احمد کا کہنا تھا دھواں ہونے کی وجہ سے آگ کے مقام کا تعین کرنا مشکل تھا، آگ بیسمنٹ میں لگی اورڈک سے اوپرپھیلی۔چیف فائر افسر نے مزید بتایا کے آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے ۔

رواں سال 5 جولائی کوکراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فوم فیکٹری میں لگنے والے آگ کے بعد یہ سب سے بڑی آگ ہے .

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔