پاکستان سٹاک ایکس چینج میں دوبارہ مندی کا رحجان

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں دوبارہ مندی کا رحجان


کراچی(24 نیوز) پاکستان سٹاک ایکس چینج دوبارہ مندی کا شکار ہو گئی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو زائد پوائنٹ کی کمی سے اکتالیس ہزار کی سطح سے نیچے بند ہوا، کاروبار بھی 27 فیصد کم ہوا۔

ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرد انڈیکس دوسو پچاس سے زائد پوائنٹ نیچے گر گیا، ٹریڈنگ کے دوران کافی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا لیکن مندی برقرار رہی۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 69 پوائنٹ کی کمی سے چالیس ہزار نو سو انتیس پر بند ہوا،کل 366 کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا،117 کی قیمت میں اضافہ اور 222 کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

شئیرز کی خرید وفروخت میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی طور پر دس کروڑ باسٹھ لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا،  شئیرز کی مجموعی مالیت میں پانچ ارب پچاس کروڑ روپے کم ہو گئی۔