کم جونگ کے ٹرمپ کو محبت بھرے خطوط

 کم جونگ کے ٹرمپ کو محبت بھرے خطوط


24نیوز: شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، ایک دوسرے کو سنگین دھمکیاں دینے والے خوبصورت خطوط لکھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں ہونے والے پہلے مذاکرات کے بعدسے کم جونگ اُن نے انہیں خوبصورت خطوط لکھے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف محبت کے بعد میڈیا پر طنز کرتے ہوئے نقل اتارکے بھی دکھائی۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے حال ہی میں خط لکھ کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔

اس محبت بھری کہانی کے پیچھے کی اگر صورتحال دیکھی جائے تو یہ جوڑا  ایک دوسرے کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور  اس حد تک جاچکے تھے کہ ایک دوسرے کو ایٹمی جنگ کی بھی دھمکیاں دیتے تھے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔