تعلیم دشمن عناصر کو ایک بار پھر شکست

تعلیم دشمن عناصر کو ایک بار پھر شکست


گلگت( 24نیوز )  دیامر میں 3 اگست کو ایک درجن سکولز جلائے جانے والے سکولز تعیمرنو کے بعد دوبارہ فعال، متاثرہ سکولوں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

تین اگست کو دیامر کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے جلائے جانے والے درجن سے زائد سکولوں کی تعیمر نو اورتزین و آرائش مکمل، سکولوں کو دوبارہ تدریسی عمل کیلیے کھول دیا گیا۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق دیامر میں تباہ شدہ سکولوں کو فعال کر کے تدریسی عمل دوبارہ سے شروع کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ دیامر میں تعلیم دشمنوں کو شکست ہوئی ہے، حکومت نے تباہ شدہ اسکولوں کو ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ فعال کردیا ہے۔

گلگت کے ضلع دیامر میں تعلیم دشمنوں نے 03 اگست کو ایک درجن سے زائد طالبات کے سکولوں کو رات کے اندھیرے میں جلا کر نقصان پہنچایا تھا۔