خاتون اول کا لاہور میں مصروف دن


  لاہور ( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ نے بھی لاہورمیں مصروف دن گزارا، بشریٰ بی بی دارالشفقت گئیں، یتیم بچوں کیساتھ وقت گزارا، کھانا کھایا اورپھر داتا دربار پرحاضری بھی دی۔

خاتون اول بشریٰ بی بی نے لاہور میں مصروف دن گزارا،انہوں نے بغیرپروٹوکول دارالشفقت کا دورہ کیا، جہاں وہ بچوں سے ملیں،دوپہر کا کھانا بھی بچوں کے ساتھ کھایا، کھانا وہ اپنے ساتھ لے کرگئیں، خاتون اول کو اپنے درمیان پا کربچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی،بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان بھی ان کے ساتھ تھیں۔

بشریٰ بی بی نے دارالشفقت میں بچوں کو میسر سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور بچوں کے مسائل بھی دریافت کیے۔دارالشفقت میں موجود ایک بچے کی بیماری کا سن کر انہوں نے بچے کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات بھی اپنے ذمہ لے لیے۔دارالشفقت کے بعد خاتون اول نے حضرت داتا گنج بخش کے مزار پرحاضری دی۔ بشریٰ بی بی نے مزار پر پھول اورچادر چڑھائی، خاتون اول نے ملک اورقوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی مانگی۔