کراچی: پولیس کی بڑی کارروائی، گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار


کراچی (24نیوز)  ناظم آباد سے گاڑیاں چوری کرنے اورچھیننے والا گروہ پکڑا گیا،  ملزمان نے 3 ماہ کے دوران 50گاڑیاں چوری کیں۔

اے سی ایل پولیس کی کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد قلندریہ چوک کے قریب بڑی کارروائی ، ملک بھر میں گاڑیاں چوری اور چھیننے والا بین صوبائی گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزمان کی تصاویر بھی ٹوئنٹی فور نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسان نما گدھ نےمعصوم بچی نوچ ڈالی

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں رستم ، شہزاد، اور امتیاز شامل ہیں ۔ ایس ایس پی اے سی ایل اسد رضا کے مطابق ملزمان نے صرف تین ماہ میں کراچی کے ضلع وسطی سے 50 کاریں چوری کیں، ملزمان کا 9 رکنی گروہ پورے پاکستان میں 20 سالوں سے وارداتیں کررہا تھا، پنجابی گروہ کے نام سے ملزمان پاکستان بھر کی پولیس کے لئے چینلج بنے ہوئے تھے، ملزمان کروڑوں روپے کی گاڑیاں چوری کرکے جنوبی پنجاب اور پشاور لے جاتے تھے اور جعلی کاغذات بنواکر فروخت کرتے تھے۔ اے سی ایل پولیس کےمطابق گروہ کے دیگر کارندوں میں عظیم سندھی، ندیم باقر، ججو ڈرائیور، اور عرفان کشمیری شامل ہے، ملزمان سے پانچ مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔