پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا


کراچی(24نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے شاہینوں کو آج لازمی فتح درکار ہے تو کیربئین ٹیم کی پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔

پہلے میچ میں بھاری مارجن سے کامیابی کے بعد سرفرازالیون دوسرا میچ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پرعزم ہے ، آئی سی سی ریکنکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کو آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

دوسری جانب آج کے میچ میں شکست کی صورت میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن خطرے میں پڑ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز، کون آگے کون پیچھے؟

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں دوسرے میچ کے لئے کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 143 رنز سے شکست دی جو ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی فتح ہے، اس سے قبل 2007 میں سری لنکا نے کینیا کو 172 رنز سے شکست دی تھی۔

کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو پہلے میچ میں واضح مارجن سے کامیابی کے باوجود الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔