ٹریفک وارڈنز، ڈولفن اہلکاروں نے بزرگ شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی


لاہور (24 نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک وارڈنز اور ڈولفن اہلکاروں کی سینہ زوری۔ پہلے شہری پرتشدد کیا پھر زبردستی صلح پر راضی کیا۔

24 نیوز کے مطابق یوٹرن پرغلط سائیڈ سے آنے پر وارڈن نے بزرگ شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ ابھی وارڈنز مار ہی رہے تھے کہ ڈولفن اہلکار بھی آگئے۔ بزرگ کو اتنا مارا کہ ادھ مرا کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے: 

ٹوئنٹی فورنیوز پر خبر نشر ہوئی تو وارڈن اور ڈولفن فورس کی جانب سے بزرگ شہری پر دباؤ ڈال کر صلح نامہ لکھوایا گیا۔ صرف اتنا نہیں وارڈن اور ڈولفن اہلکار اس متاثرہ بزرگ کو ٹوئنٹی فور نیوز کے آفس لے آئے اور ثابت کرنے کی کوشش کہ صلح ہو گئی ہے۔

اپنی سینہ زوری سے دکھاوے کی صلح کا ڈھنڈورا پیٹنے والے اہلکاروں نے چینل انتظامیہ کو کہا کہ اب خبرنہ چلائیں۔ لیکن ٹوینٹی فور نیوز سچ دکھا رہا ہے اور دکھاتا رہے گا۔