آصف زرداری،نواز شریف بارے چین کا بڑا اعتراف

آصف زرداری،نواز شریف بارے چین کا بڑا اعتراف


اسلام آباد(24نیوز)نائب چینی سفیر لی جیانگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے، زرداری ، نواز شریف دور میں بھی کام ہوتا رہا۔

چین کے نائب سفیر لی جیانگ کا سی پیک( CPEC ) کانفرنس سےخطاب میں کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے پر آصف زرداری اور نواز شریف دور میں کام ہوتا رہا۔ سی پیک منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔ ملتان سکھر موٹر وے رواں برس اگست کے بجائے جولائی میں مکمل ہو جائے گی۔ حویلیاں تھاکوٹ شاہراہ ریشم کی توسیع رواں سال مکمل ہو گی۔

سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ گوادر میں ایئرپورٹ کی توسیع، ووکیشنل ٹریننگ سنٹر اور ہسپتال چینی گرانٹ سے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر ہے۔ پہلا اقتصادی زون تعمیر کے آخری مرحلے میں ہے۔ اقتصادی زونز میں صوبائی حکومتوں سے اپنی ذمہ داریاں جلد پوری کرنے کی توقع ہے۔

سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ تھرڈ پارٹی کوآپریشن منصوبہ میں تیسرے ملک کی شمولیت سے اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر عمل ہوگا۔ دور دراز علاقوں کی ترقی کے لیے چین تین سال میں ایک ارب ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا۔ ہم نہیں چاہتے پاک بھارت جنگ ہو۔ دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں۔ پاک بھارت جنگ کی صورت میں پورا جنوبی ایشیاء تباہی سے دوبار ہوگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer