شاہ محمود قریشی تحریک انصاف میں تنہا ہوگئے

شاہ محمود قریشی تحریک انصاف میں تنہا ہوگئے


اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم نے بھی شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں جہانگر ترین کی حمایت کردی، تحریک انصا ف میں وزیرخارجہ کی تنہائی کُھل کرسامنے آگئی۔

شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی میں اندرونی اختلاف کی جو ہنڈیا چوراہے پر پھوڑنے کی کوشش کی تھی وہ وزیراعظم نے یہ کہہ کر پھر گھر لے گئے ہیں کہ جہانگیرترین کی بہت خدمات ہیں انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ کابینہ کے اجلاسوں میں جہانگیر ترین کی شرکت کے خلا ف جو بیان وزیرخارجہ نے دیا تھا اُس کے بعد پارٹی میں شاہ محمود قریشی کی تنہائی اور جہانگیر ترین کی مقبولیت کھُل کر سامنے آگئی۔ بالخصوص جہانگیرترین کے اس ٹوئٹ کے بعد کے اجلاسوں اُن کا آنا جانا وزیراعظم کی مرضی سے ہوتا ہے۔

جہانگیر ترین کی حمایت میں کھُل کرسامنے آنے والے وزرا میں فواد چوہدری ،پرویز خٹک، مُراد سعید ،غلام سرور خان اور تحریک انصاف کے متعدد رہنما اور وزرا شامل ہیں۔