توہین عدالت ،ن لیگی رہنما طلال چودھری بھی نااہل

توہین عدالت ،ن لیگی رہنما طلال چودھری بھی نااہل


اسلام آباد( 24نیوز )سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلا ل چودھری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں طلال چودھری پانچ سال کے لئے نااہل ہوگئے ہیں۔

پڑھنا مت بھولیں:  حساس ادارے کیخلاف بیان دینے پر جسٹس شوکت صدیقی کو شوکاز نوٹس جاری
واضح رہے کہ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ 11 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔