حکومت کے تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کامیاب ، دھرنا ختم


لاہور(24 نیوز)حکومت کے تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کامیاب ، لاہور میں تحریک لبیک کا دھرنا ختم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ، تحریک لبیک نے اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کے متعلق کمیٹی قائم کی جائے گی۔

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی بولے رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو دوبارہ دھرنا دیں گے۔