نواز شریف جلسہ سے خطاب کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے،پارٹی رہنمائوں سے ملاقات

نواز شریف جلسہ سے خطاب کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے،پارٹی رہنمائوں سے ملاقات


کوئٹہ (24 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے کوئٹہ پہنچ گئے ، گورنر ہائوس میں محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پختونخوا میں جلسے سے خطاب کے لیے لاہور سے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد گورنر ہائوس میں محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر گورنر ہاؤس میں محمود خان اچکزئی، سردار یعقوب ناصر اور دیگر رہنما موجود تھے ۔