فیصل آباد میں پیپل باٹا کی جلیبیوں کی دھوم مچ گئی

فیصل آباد میں پیپل باٹا کی جلیبیوں کی دھوم مچ گئی


فیصل آباد (24نیوز) میٹھا ہو تو ایسا ہو کہ جسے دیکھ کر منہ سے پانی کی ندیاں بہنے لگیں، فیصل آباد میں پیپل باٹا کی جلیبیاں دیکھ کر لوگوں سے کھائے بنا نہیں رہا جا سکتا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پیپل باٹا کی جلیبیوں کی دھوم مچ گئی، جنہیں دیکھ کر فیصل آباد کے شہریوں کے منہ میں پانی آجاتا ہے،خریداروں کا کہنا ہے کہ گرم جلیبیوں کو دیکھ کر دل مچلنے لگتا ہے جبکہ جلیبیاں انکی ہی نہیں بلکہ گھر والوں کی بھی پسند ہے۔

لزیز جلیبیوں کی دوکان کے مالک کا کہنا تھا کہ جلیبیوں کی تیاری میں خالص دودھ استعمال کی جاتا ہے، باریک اور خستہ جلیبیاں مشین کے زریعے تیار کی جاتی ہیں، دوکان مالک کا کہنا تھا کہ جلیبیوں کا آرڈر نہ صرف شہر سے بلکہ دوسرے شہروں سے آڈر کیا جاتا ہے۔