کراچی:رینجرز کی کارروائی ، غیرقانونی اسلحہ بنانیوالا اہم کارندہ گرفتار

کراچی:رینجرز کی کارروائی ، غیرقانونی اسلحہ بنانیوالا اہم کارندہ گرفتار


کراچی (24 نیوز)رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاقت میں آباد میں کارروائی کرکے غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے اور جعلی لائسنس بنانے والے گروہ کے اہم کارندہ گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بڑی کارروائی ، جعلی لائسنس ،غیر قانونی اسلحے کی فروخت کا منظم گروہ ، سندھ ریزرو پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کو رینجرز نے دھر لیا۔

رینجرز نے لیاٍقت آباد میں کارروائی کر کے فیضان نامی ملزم کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر گروہ میں شامل سندھ ریزرو پولیس میں تعینات ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، عمر دراز، حوالدار، نادر علی، اسپیشل برانچ میں تعینات حوالدار شاہد علی کو گرفتار کر لیا گیا۔

رینجرز نے کارروائی کے دوران جنید ، زوہیر کمال ، صدام صدیقی اور سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر کامران پریڈی بھی قانون کی گرفت میں آ گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کامران پریڈی، خودکار ہتھیار حوالدار نادر شاہ کو فروخت کرتا تھا ، حوالدار نادر شاہ کے ذریعے گروہ نے مکروہ دھندا خیبر پختونخواہ تک پھیلایا ہوا تھا۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور راونڈز برآمد کر لیے گئے ، رینجرز کے مطابق ملزمان سے سرکاری اداروں اور افسران کی جعلی مہریں دستاویزات برآمد کی گئیں۔

ملزمان میٹرک انٹر، گریجویشن کی جعلی اسناد بھی بھاری قیمت پر بنایا کرتے تھے جبکہ ڈرائیونگ لائسنز اور مختلف اداروں کے جعلی این او سیز بنانے میں ماہر تھے۔

ڈی جی رینجرز نے کامیاب کارروائی پر سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔